تباد لہ پالیسی تبدیل،ا ساتذہ کاسابقہ ریکارڈچیک کرنیکا فیصلہ

تباد لہ پالیسی تبدیل،ا ساتذہ کاسابقہ ریکارڈچیک کرنیکا فیصلہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)اساتذہ تبادلوں کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی۔ سابق ریکارڈ بھی چیک ہوا کریگا بتایاگیاہے کہ 2023میں اساتذہ کے تبادلوں کے فیز میں نئی پالیسی اپلائی کی جائے گی جسمیں نہ صرف اساتذہ کا تمام ریکارڈ چیک ہوگابلکہ انکے تبادلوں کاریکارڈ بھی چیک کیا جائیگا آئندہ سال ٹرانسفر فیز میں اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔ (بقیہ نمبر25صفحہ نمبر6)

اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ سکول انفرمیشن سسٹم پر آن لائن دستیاب ہوگا۔ایک سکول میں سال سے کم عرصہ گزارنے, ویڈلاک پر ایک سے زیادہ بار تبادلہ کروانے والے بھی تبادلے نہیں کرواسکیں گے۔کمیٹی ٹیچر کی سکرونٹی کرنے کے بعد تبادلہ کی درخواست منظور کرے گی   ٹرانسفرپالیسی میں ٹرانسفر میں میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اساتذہ کی درخواست کو سکروٹنی کمیٹی مسترد نہیں کر سکے گی۔ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مسترد کرنے پراساتذہ ضلعی کمیٹی کو اپیل کرسکیں گے۔اساتذہ کی جانب سے اپیل تین روز میں جمع کی جا سکے گی۔ ضلعی کمیٹی 7 روز میں اپیل پر فیصلہ کرکے اساتذہ کو آگاہ کرے گی۔ ٹرانسفر پالیسی میں مذکورہ شق کو شامل کرنے کے لئے وزیراعلی کو سمری بھی بھجوا دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -