پنجاب آئی ٹی بورڈ،کالجزمیں داخلے کیلئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانیکی سہولت فراہم

پنجاب آئی ٹی بورڈ،کالجزمیں داخلے کیلئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانیکی سہولت ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے صوبے بھر کے کالجزمیں داخلے کے لئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی،جس سے صوبے بھر کے700سے(بقیہ نمبر28صفحہ نمبر6)

 زائد کالجز میں داخلہ لینے کی سہولت ہوگی،کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے 78 ہزار سیزائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔طلبا انٹرمیڈیٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم ہائر ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کیا ہے۔اب تک آئی سی ایس کیلئے 27 ہزار900درخواستیں موصول ہوئیں۔پری میڈیکل کی19ہزار8سو،ایف اے کی 19ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔پری انجینئرنگ کیلئے 5 ہزار 8 سو طلبا کی درخواستیں موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ آئی کام کیلئے5100د رخواستیں موصول ہوئیں۔۔آن لائن درخواستیں 30 نومبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -