حکومت معیشت بہتربنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے،سعیدمنیس

حکومت معیشت بہتربنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے،سعیدمنیس

  

میلسی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی الحاج سعید احمد خان منیس سابق  ایم این اے  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت  نے(بقیہ نمبر27صفحہ نمبر6)

 مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا ہے۔ پی ٹی آئی  کے دور حکومت  کا پیدا کردہ بحران  وہ بنیاد ہے جس کی بنا پر موجودہ حکومت کو معیشت کے مسائل کا سامنا. کرنا پڑا۔جبکہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہم۔پہلے ہی شامل تھے۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل بھی پی ٹی آئی کی حکومت کی یاد دلاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماں محمد اجمل خان سگو اور ملک  افتخار  آہیر کے ہمراہ مقامی صحافی اختر عباس ناول نگار و شاعر مرید عباس خاور،اور ظفر عباس  کے  بھائی  القادر پبلک سیکنڈری سکول خان پور کے  جواں سال مینیجنگ ڈائریکٹر مختار حسین عابد کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں مہنگائی کے خاتمے،بجلی کے پیداواری اخراجات،لیپ ٹاپ سکیمز،اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی "اپ لفٹ "پر توجہ مبذول کی۔ہم نے بعینہہ حلقہ این اے 165 میں یہی کثیر  الجہات خدمات اریگیشن۔صحت۔تعلیم،بجلی اور دیگر شعبوں میں صرف کیں جن میں سے اکثر پی ٹی آئی کے دور میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل ہوئے۔الحاج سعید احمد خان منیس نے کہا کہ حکومت نے ابھی پاں جمائے تھے  کہ سیلاب کی آفت  نے ایک تہائی پاکستان  کو آلیا  سندھ بلوچستان۔گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں  ھزاروں شہر اور قصبات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔جن کے زخموں پر مرہم رکھنا اور ان کی ازسر نو آباد کاری سب جمہوری افراد کی پہلی   ترجیح  ہے تبھی سیاست اور جمہوریت کے امور سے ملک میں مکمل پولیٹیکل منظر  تشکیل ہو پائے گا انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم سب دعا کر یں کہ حکومت اس مشن میں کامیاب ہو۔ اس موقع پر انہوں نے جواں سال مرحوم مختار حسین کی طویل 28 سالہ  تدریسی  خدمات کو سراہااور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پرملک خالد رسول۔حافظ چوہدری محمد حسین،مہر محمد اجمل ارائیں،ارشد بھٹی،ملک طلحہ،ذیشان اختر،رضوان بھٹہ اور دیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -