لاہور کالج آف فزیکل تھیراپی، ایل ایم ڈی سی میں تقریب
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)لاہور کالج آف فزیکل تھیراپی، LMDC نے اپنی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے موقع پر طبی اور سماجی دنیا کی چند معروف شخصیات نے شرکت کی۔ مشہور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، کمپنی سیکرٹری اسد احمد خان اور لاہور کالج آف فزیکل تھیراپی کے ڈین پروفیسر حافظ محمد عاصم نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔قاسم(بقیہ 34نمبرصفحہ نمبر6)
علی شاہ نے اپنے قیمتی خیالات سے حاضرین کو متاثر کیا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کے موقع پر مستقبل میں ایک صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے ارادے سے چھ مختلف رنگوں پر مشتمل لاہور کالج آف فزیکل تھیراپی LCPT) (اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شعیب وقاص، ڈاکٹر طارق شفیع، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر ثمرین اور ڈاکٹر ملیحہ موجود تھے۔