مولاناطارق جمیل کاوہاڑی کادورہ  ظفراحمدقاسم کی وفات پرلواحقین سے اظہارتعزیت،خدمات پرخراج تحسین

مولاناطارق جمیل کاوہاڑی کادورہ  ظفراحمدقاسم کی وفات پرلواحقین سے ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے استاد محترم استاذ العلما شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم مہتمم و بانی(بقیہ نمبر36صفحہ نمبر6) 

جامعہ خالد بن ولید وہاڑی کی وفات پر اڈا ٹھینگی میں مرحوم کے بیٹوں مولانا خلیل الرحمن ظفر، مولانا عزیز الرحمن ظفر، مولنا عبید الرحمن ظفر، اور دیگر لواحقین سے تعزیت کاا ظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی ورثا کیلئے صبر و جمیل اور ادارہ خالد بن ولید کی ترقی کی دعا کی قبل ازیں انہوں نے جامع کے طلبا سے خطاب کیا  اور مرحوم کی خدمات کو ان کی شخصی اوصاف پر مفصل روشنی ڈالی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا ظفر احمد قاسم 36سال قبل علم کی شمع جلائی جو آج عالم اسلام کو اپنی منور کرنوں سے روشن کر رہی ہے جامعہ خالد بن ولید ایک ایسی یونیورسٹی ہے جس میں علم و تحقیق پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور بین الاقوامی سطح کے طلبا و طالبات اس ادارہ میں تعلیم حاصل کرنا اپنے لئے فخر جانتے ہیں اس موقع پر مولانا محمد زاہد انور، مولانا عبدالصمد، مولانا شکیل احمدظفر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -