نشترہسپتال،ڈائریکٹر فنانس کی افسرشاہی سے تمام عملہ پریشان

نشترہسپتال،ڈائریکٹر فنانس کی افسرشاہی سے تمام عملہ پریشان

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے ڈائیریکٹر فنانس کی افسر شاہی سے عملہ پریشان ہے۔ اپنے ذاتی استعمال کی گاڑی(بقیہ نمبر46صفحہ نمبر6)

 پر سرکاری سبز نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگا کر گھومنے کی شکایت سامنے آگئی ہے۔جس پر نشتر ہسپتال کے ملازمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر فنانس اپنی ذاتی پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری  نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ نہیں لگا سکتے۔واضح رہے ڈائیریکٹر فنانس کی ملکیتی گاڑی کا انجن نمبر6 آر231792اور ماڈل سوزو کی آلٹو ہے اس سلسلہ میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ  وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان کی نجی گاڑی سے نمبر پلیٹ اور لائیٹ اتار کر اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -