بلدیہ ملازمین کامطالبات منظوری کیلئے احتجاج،دفاترکی تالہ بندی

بلدیہ ملازمین کامطالبات منظوری کیلئے احتجاج،دفاترکی تالہ بندی

  

خان پور،حاصل پور(نمائندہ پاکستان، نما ئند ہ خصوصی،سٹی رپورٹر)پو(بقیہ نمبر47صفحہ نمبر6)

رے پنجاب کی طرح خانپور بلدیہ میں بھی 15٪ الاؤنس اور دیگر مطالبات کے حق میں دفا تر کی تالہ بندی کر کے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید طاہر شاہ رضوی،مرزا قدیر احمد،زاہد محمود ڈاہر اور قاری عمر فاروق عزیز نے کی ریلی سے خطاب میں ان قائدین نے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ 15 ٪ ڈسپیریٹی الاونس اور دیگر بڑھوتری کا ایڈاپشن لیٹر جاری نہیں کر رہا جس سے بلدیاتی ملازمین اس حق سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک یہ لیٹر جاری نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ 15 ستمبر کو پنجاب کی بلدیات کے ہزاروں ملازمین سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے پورے پنجاب میں تمام میونسپل سروسز بند کرکے جھاڑو چھوڑ،قلم چھوڑ،ڈسپوزل ورکس اور پہیہ بند رہیں گے ریلی میں مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی دفاتر  میں کام بند رہا جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ریلی میں تمام ملازمین نے شرکت کی  واضح رہے کہ 17 ستمبر کو چہلم بھی ہے اگر یہ احتجاج جاری رہا تو روٹ کے مسائل پیدا ہونگے۔دریں اثناء صدر میونسپل ایمپلائز یونین ندیم سہیل جنرل سیکریٹری ملک نعیم کی قیادت میں تنخواہوں و پینشن میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔اور ریلی نکالی گئی جس میں بلدیہ ملازمین نے شرکت کی ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر عدالت چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت دوسرے محکموں کی طرح بلدیہ ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں 15فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے حکومت بلدیہ ملازمین کا استحصال بند کرے بلدیہ ملازمین پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مزید معاشی قتل بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو شہر بھر میں صفائی کا نظام بند کر دیں گے اور قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سکیرٹری بلدیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -