نشترہسپتال،بینائی سے محروم افراد کا مفت کارنیاٹرانسپلانٹ،دنیا روشن

نشترہسپتال،بینائی سے محروم افراد کا مفت کارنیاٹرانسپلانٹ،دنیا روشن

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ (بقیہ نمبر48صفحہ نمبر6)

پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  گزشتہ بینائی سے محروم افراد کا مفت کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ کیئے ہیں۔جن میں دو سالہ معیز 21سالہ امیر حمزہ 22 سالہ محمد علی۔14 سالہ علشبہ 20 سالہ انور عبداللہ 22 سالہ محمد عمران اور 14 سالہ لاریب کے نام  شامل ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ مریضوں کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔اور انکو گھر جانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔کامیاب آپریشن ہونے پر متاثرین نے ڈاکٹروں کو ڈھیر ساری دعائیں دیں۔واضح رہے نشتر ہسپتال میں شعبہ امراض چشم کے مریضوں کو کارنیا کے مفت ٹرانسپلانٹ کی سہولت دینے میں امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں تنظیم کا بھی حصہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -