ملتان،مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کاانکشاف
مخدوم رشید(نامہ نگار)ضمنی الیکشن حلقہ این اے 157میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پابندی کے باوجود مختلف محکموں میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کردیے گئے ایس ایم او ڈاکٹر شہزاد خالد کو شجاعباد سے مخدوم رشید ٹرانسفر کردیا گیا تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر ذولقرنین قریشی کو رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید تعینات کردیا گیا(بقیہ نمبر40صفحہ نمبر7)
ڈاکٹر ہارون نذیر کی خدمات کو رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشیدسے لیکر انکو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر رپورٹ کرنے کا آرڈر جاری ایس ایم او ڈاکٹر نبیل سلیم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال تعینات کردیا گیاایس ایم او ڈاکٹر غلام مرتضی کو پولیو کمپین میں ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا انکی جگہ ڈاکٹرفاروق احمد ایس ایم او کو اضافی چارج دے دیا گیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کردیا گیا۔انکی جگہ ڈاکٹر غلام مرتضی کو اضافی چارج دے دیا گیاایس ایم او ڈاکٹر عرفان ارشد کو مخدوم رشید سے شہباز شریف ہسپتال ٹرانسفر کردیا گیاالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران تبادلوں پر پابندی ہے۔