لوگوں کو ریلیف دینا مشن شاہد خاقان عباسی: بجلی گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم 

لوگوں کو ریلیف دینا مشن شاہد خاقان عباسی: بجلی گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے ...

  

ملتان(نیوزرپورٹر)حکومت پاو رسیکٹر میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھائی تھی جس سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا تھا اب سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبے لارہے ہیں جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوسکے گی۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی/چیئرمین کمیٹی شاہد خاقان عباسی نے ویڈیولنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم(بقیہ نمبر42صفحہ نمبر7)

 پاکستان محمد شہباز شریف کے احکامات پربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو جانچنے، اسے بہتربنانے،مستقبل میں گیس اور بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ورکنگ کے بعد تجاویز وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران مصدق ملک، بلال کیانی، عدنان گیلانی،وفاقی سیکرٹری برائے پاور ڈویژن، تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور اعلی افسران نے شرکت کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نیپرا کے مقرر کردہ لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف کے حصول کے لئے اپنی کارکردگی دکھائیں۔ تمام ڈسکوزشعبوں میں بہتری لانے اور منافع بخش بنانے کے لئے اپنی اپنی تجاویز دیں تاکہ پاور سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ میپکو میں کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کی تعداد تمام کمپنیوں میں سب سے زیادہ ہے تاہم میپکو نے مالی سال 2021-22 کے دوران نیپرا کے ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف حاصل کئے۔ میپکو نے گزشتہ مالی سال میں کمپنی کے سرکلر ڈیٹ (گردشی قرضہ)میں بھی کمی کی جس پر کمیٹی نے میپکو کی کارکردگی کو سراہا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملتان سمیت ملک بھر کی بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں رواں مالی سال 2022-23 کے دوران نیپرا کے مقررکردہ اہداف حاصل کرکے بہترین کارکردگی تسلسل برقرار رکھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -