نئے بجلی بلوں میں ایف پی اے شامل غریب صارفین کاشدیداحتجاج

نئے بجلی بلوں میں ایف پی اے شامل غریب صارفین کاشدیداحتجاج

  

کوٹ ادو(نامہ نگار)ماہ اگست کے آنے والے بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہزاروں  روپے کا بل آنے سے غریب مزدور طبقہ شدید پریشان ہو کر رہ گیا(بقیہ نمبر43صفحہ نمبر7)

 محمد حنیف۔ابوبکر۔ ابراہیم۔  الیاس ۔ نے بتایا کہ ہم سارا دن محنت مزدوری کر کے اپنے  بچوں کا پیٹ پالیں  یا  بھاری  بل ادا کریں غریب مزدور طبقے نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے کم کی جائیں  تاکہ  غریب  آدمی کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ آرام سے پال سکیں اگر بجلی کے بلوں میں کمی نہ کی گئی تو ہم بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -