اڈہ ذخیرہ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نوسربازخاتون کولوٹ کرفرار

اڈہ ذخیرہ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نوسربازخاتون کولوٹ کرفرار

  

اڈہ ذخیرہ(نامہ نگار)نوسربازوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دلوانے کا جھانسہ د ے کر خاتون کو بالیوں سے محروم کردیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر231ڈبلیو بی کے رہائشی مستری محمد بشیر ٹانوری کی(بقیہ نمبر44صفحہ نمبر7)

 والدہ دوائی لینے اڈہ ذخیرہ جا رہی تھی کہ جب گرثیرن سکول کے پاس پہنچی تو نوسربازوں نے اس کو گھیر لیا اور کہا کہ آپ کے بیٹے سے ہماری بات ہوگئی ہے وہ آ رہا ہے آپ کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 14 ہزار روپے آئے ہیں وہ آپ کو لے کر دینے ہیں آ ہمارے ساتھ  موٹر سائیکل پر بٹیھ جا وہاں سے سیڈ پر لے گئے اور اس کے کانوں  سے سونے کی بالیاں نوچ کر لے گئے چوروں ڈاکوں نوسربازوں نے پولیس تھانہ صدر دنیاپور اور اڈہ ذخیرہ کی عوام کو چکرا کر رکھا ہوا ہے عوام دن رات لوٹنے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے ڈی پی او لودھراں سے بڑھتی وارداتوں کا سدباب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -