نجی ہاسٹل میں لڑکی کی مبینہ خودکشی ورثاکاپوسٹ مارٹم کرانے سے انکار

نجی ہاسٹل میں لڑکی کی مبینہ خودکشی ورثاکاپوسٹ مارٹم کرانے سے انکار

  

ملتان(وقائع نگار)گلگشت کالونی کے نجی ہاسٹل میں خودکشی کرنے والی لڑکی کی ہلاکت معاملہ ورثا نے پوسٹ مارٹم (بقیہ نمبر50صفحہ نمبر7)

کرانے سے منع کردیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ کی ہدایت پر لاش ورثا کے حوالے کردی گئی گلگشت کالونی گول باغ پر واقع فاطمہ  ہاسٹل میں 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی جس کا تعلق شورکوٹ ضلع جھنگ ہے۔ حالت خراب ہونے پر اسے نجی ہسپتال سے نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں پر وہ جاں بحق  ہوگئی تھی تہمینہ شور کوٹ سے ملتان میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنے آئی تھی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہمینہ شدید ذہنی دباو کا شکار تھی۔اس کا اپنی والدہ سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -