بہاولپور،سینٹر ی ورکرز،سیورمینوں کااضافی تنخواہیں نہ ملنے پرمظاہرہ
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینٹری ورکرز اور سیور مین نے عید پر اعلان کردہ اضافی تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں (بقیہ نمبر51صفحہ نمبر7)
ملازمین نے شرکت کی اور اپنے حق کیلئے نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر شمع لیبر یونین سی بی اے میونسپل کارپوریشن جاوید مسیح نے کہا کہ عید الاضحی پر سینٹری ورکرز ملازمین،سیورمینوں نے ڈیوٹیاں سرانجام دی اور دوران بارشوں میں دو ماہ سے اب تک دن رات ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اس بہتر کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر نے ایک اضافی بنیادی تنخواہ درجہ چہارم سینٹری ورکرز کو دینے کا اعلان کیا تھا۔بی ڈبلیو ایم سی نے اپنے ملازمین کو ڈپٹی کمشنر کے حکم کے مطابق ایک اضافی تنخواہ دیدی مگر میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے ابھی تک کو ئی عمل درآمد نہیں کیا جس پر ہم نے سی او کو درخواست دی جو کہ دانستہ طور پر انہوں نے گم کردی اور انکاری ہو گئے کہ میرے پاس کوئی درخواست نہیں آئی۔اس کے علاوہ ہمارا ڈیوٹی ٹائم 8 گھنٹے مقرر کیا جائے ہم کو دھمکیاں دے کر دن رات کام کروایا جا رہا ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔