شوہر نے بیوی مارڈالی، لاش برآمد ایک خودکشی، حادثہ، دو جاں بحق 

شوہر نے بیوی مارڈالی، لاش برآمد ایک خودکشی، حادثہ، دو جاں بحق 

  

ملتان،خان گڑھ،رحیم یارخان،جلا لپورپیر وا لہ(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)خانگڑھ با ئی پاس پر نہر میں تیرتی ہوئی نعش کو دیکھ کر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کو اطلاع دے دی جس پر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکالا تو نعش بالکل مسخ شدہ تھی جس کی نہ تو شناخت ہو سکی اور نہ ہی اس کے جیب سے کوئی چیز برآمد ہوئی تاہم کپڑے پھٹ چکے تھے اور نعش کہ کوئی معلومات تک نہ مل سکی اطلاع پر مقامی(بقیہ نمبر52صفحہ نمبر7)

 پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد نامعلوم نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں خانپور کی رہائشی 14 سالہ عابدہ بی بی کو والدہ نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔دریں اثناء خانبیلہ کا رہائشی 16 سالہ مظفر اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں نواحی موضع کرم علی والہ کے علاقے چک 74 ایم میں گیلے وال روڈ پر عید گاہ کے نزدیک غلام سرور ماہنی نامی شخص نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنی 35 سالہ بیوی صغراں مائی کا گلا دبا دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی‘ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر لے آئی۔ تھانہ صدر پولیس نے وقوعہ بارے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔دریں اثناء بچہ نہر کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ نہر میں گر گیا واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی تلاش شروع کر دی اور لاش تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دی  بچے کا نام محمد احمد رضا اور اس کی عمر پانچ سال تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -