ادب وفن کی آبیاری کے لئے الحمراء مثالی ماحول فراہم کر رہا، رفیع اللہ

 ادب وفن کی آبیاری کے لئے الحمراء مثالی ماحول فراہم کر رہا، رفیع اللہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد رفیع اللہ نے کہا ہے کہ ادب وفن کی آبیاری کے لئے الحمراء مثالی ماحول فراہم کر رہا ہے،بلاشبہ الحمراء آنے کے لئے نوجوان کی آرٹ میں دل چسپی میں بے پناہ اضافہ ہو جا تا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی رقص کی کلاس کے دورہ کے موقع پر کیا۔محمد رفیع اللہ نے کہا کہ الحمراء فنون لطیفہ کی تعلیم وتدریس کا گہوارہ ہے،الحمراء اکیڈمی سے تربیت یافتہ نوجوان آرٹسٹ عملی میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔انھوں نے رقص کلاس کی استاد نامور آرٹسٹ زریں سلیمان پناں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔الحمراء اکیڈمی کی تمام کلاسز کے اساتذہ بڑی محنت سے نوجوان آرٹس کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -