شوبز میں محنت سے نمایاں مقام حاصل کروں گی، مومنہ

شوبز میں محنت سے نمایاں مقام حاصل کروں گی، مومنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام بنانے کی خواہاں ہوں، جس کے لئے ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ڈانس پر بھی توجہ ہے کیونک ٹی وی کے ساتھ پردہ سکرین پر کام کرنا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو پرفارمنس فنکار کے اعتماد اضافہ کرتی ہے۔ اسی لئے کیرئیر کا آغاز ٹی وی سے ہی کیا ہے۔مومنہ بتول نے کہا کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ مومنہ بتول کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ میں اپنے کردارپر محنت کرتی ہوں۔مومنہ بتول نے کہا ہے کہ معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،میری نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں۔
 ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ 
میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں۔

مزید :

کلچر -