اداکارہ سجل علی کی فلم’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش

       اداکارہ سجل علی کی فلم’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’کو معروف عالمی فلم فیسٹیول ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ (ٹی آئی ایف ایف) میں پیش کردیا گیا۔ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا آغاز گزشتہ ہفتے 8 ستمبر کو ہوا تھا اور یہ فیسٹیول 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا شمار دنیا کے معروف اور قدیم ترین فلم فیسٹیولز میں ہوتا ہے، جس میں دنیا بھر کی فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔سجل علی کی فلم‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’کا عالمی پریمیئر 11 ستمبر کو ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت فلم کی دیگر ٹیم نے بھی شرکت کی۔سجل علی بھی ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں اور ان کی جانب سے فیسٹیول میں پیش ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف شوبز شخصیات نے شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔فلم فیسٹیول میں سجل علی کو بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت دیگر اداکاروں سے ملتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کی فلم کا عالمی پریمیئر ٹورنٹو فلم میں ہونے پر پاکستان کی شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’کا پہلا ٹریلر بھی گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سجل علی کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی۔ٹریلر میں سجل علی کو پاکستانی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ شبانہ اعظمی کو ان کی والدہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔۔ٹریلر میں گلوکار راحت فتح علی خان کی جھلک بھی دکھائی گئی جو کہ شہزاد لطیف اور سجل علی کی شادی کی تقریب میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔

مزید :

کلچر -