پرویز رضا ریڈیو پاکستان کے آؤٹ سٹینڈنگ صداکار بن گئے

    پرویز رضا ریڈیو پاکستان کے آؤٹ سٹینڈنگ صداکار بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (فلم  رپورٹر) پرویز رضا ریڈیو پاکستان کے آؤٹ سٹینڈنگ صداکار بن گئے انھیں گزشتہ روز ا ٓؤٹ اسٹینڈنگ کیٹگری کے حامل صداکار کا نوٹیفیکیشن مل گیا اس موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ملک کے معروف صداکار،اداکار خالد عباس ڈار تھے۔تقریب میں آشر ندیم،غلام سرور بٹ،غلام عباس،عبدلرشید،خالد معین بٹ اور پروڈیوسر حافظ نوید اسلم سمیت دیگر ساتھی صداکاروں نے شرکت کی اور پرویز رضا کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خالد عباس ڈار کا کہنا تھا کہ پرویز رضا سے ان کا تعلق دھائیوں پر مبنی ہے، ہم نے ریڈیو،ٹی وی اور سٹیج پر اکٹھے کام کیا ہے۔ پرویز رضا جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی بڑے صداکار بھی ہیں اور مجھے آج دلی خوشی ہورہی ہے کہ ریڈیو پاکستان نے انھیں ا?ؤٹ اسٹینڈنگ کیٹگری کا حامل صداکار تسلیم کرلیا ہے۔

مزید :

کلچر -