سٹیج پر اداکاری کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کررہی، ماہ نور

سٹیج پر اداکاری کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کررہی، ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وگلوکارہ ماہ نورنے کہا ہے کہ گلوکاری کے ساتھ سٹیج ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں کیونکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔ان دنوں الفلاح تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں۔ماہ نورنے کہا کہ ایک کمپنی سے کمرشل شوٹ کا معاہدہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں خود کو ایک جگہ تک محدودنہیں رکھ سکتی۔ماڈلنگ،ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہوں کسی فلم میں جب چیلجنگ کردار کی پیش ہوئی تو ضرور کام کروں گی فلم انڈسٹری کی بحالی کا م شروع ہو چکاہے۔صرف اس کو برقرار کھنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی۔

مزید :

کلچر -