پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وکٹوں کے اسکوائر کا کام مکمل

  پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وکٹوں کے اسکوائر کا کام مکمل

  

کراچی(آئی این پی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وکٹوں کے اسکوائر کا کام مکمل کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس وکٹیں بھی تیار کی گئی ہیں،چھ ماہ قبل مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئی میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔

،پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژر کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔

انگلینڈ ٹیم 17 سال بعد  15 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، اسی دن قومی ٹیم بھی کراچی میں رپورٹ کریں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -