ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس

  ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم نے کرغزستان کے شہر بشکیک میں منعقدہ 9ویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ 2022 میں 4 طلائی تمغے، 9 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔گولڈ میڈل جیتنے والوں میں طلحہ فاروق (گجرات)نے 2 گولڈ، عقیل جاوید بٹ آف پولیس گولڈ میڈل اور ایک سلور احمد علی شعیب گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈل شامل ہیاحمد علی شعیب انٹرنیشنل گولفر شہزادی گلفام کے صاحب زادے ہیں۔سحر سلیم نے کانسی، کراچی کی مسز ناجیہ سجاد شاہ نے 2 چاندی، وقاص ظفر نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ محمد عثمان نے کانسی کا تمغہ جیتا گوجرانوالہ کے محمد نوید نے چاندی اور ایک کانسی، نعمان وحید (ملتان) نے 2 کانسی، راؤ ظفر ایڈووکیٹ (میلسی)  نے چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔  منظور شاہین روپل نے 2 چاندی کے تمغے جیتے۔نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم لاہور میں صبح 10.30 بجے پاور لفٹنگ، ماس ریسلنگ سٹرینتھ لفٹنگ کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے ٹیم کا بھرپور  استقبال کیا۔انٹرنیشنل گولفر شہزادی گلفام نے کھلاڑیوں کا  استقبال کیا۔

اور قومی پاور لفٹنگ ٹیم کے سابق کپتان انٹرنیشنل ویٹ لفٹر نمجو ورلڈ ویٹ لفٹنگ کپ ایران کے براونز میڈلسٹ عقیل جاوید بٹ اور وقاص ظفر انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر نے مٹھا? تقیسم کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -