ایشیاء کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ایشیاء کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ہمراہ کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ پہنچے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ بھی کھلاڑیوں کیساتھ تھے۔ لیگ سپنر عثمان قادر، آصف علی اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ائیرپورٹ ا?مد پر موجودلوگوں نے پاکستان زندہ باد کینعرے لگائے۔قومی کھلاڑیوں کوویلکم کرنے کیلئے انکے اہلخانہ بھی موجودتھے، قومی ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -