غازی آباد،تلخ کلامی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

  غازی آباد،تلخ کلامی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

  

       لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص  جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے  تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ مسلم آباد کے قریب بازار میں صبح سویرئے فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ مقتول عاصم خان کا کزن ظفر خان شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر اے ایس پی عبداللہ خان سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اہل علاقہ کے مطابق ملزم بلال اور پپو نامی کا مقتول عاصم خان سے جھگڑا چل رہا تھا صبح 8 بجے کے قریب بازار میں دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی پولیس کے مطابق ٹیم تشکیل دے دی  جلد اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے۔

مزید :

علاقائی -