فراڈ کیس، ملزم کی بریت درخواست پر دلائل طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے بینک افسروں اور انکم ٹیکس افسران کی ملی بھگت سے فراڈ کے کیس میں ملزم حبیب الرحمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے مزید سماعت یکم اکتوبرتک ملتوی کردی، انکم ٹیکس سپرنٹنڈنٹ حبیب الرحمان،وارث علی اور عارف محمود سمیت سات ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں بینک افسران اور انکم ٹیکس افسران کی ملی بھگت سے فراڈ کے کیس میں ملزمان کی جانب سے افضل ایم خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان پر ملی بھگت سے چار کروڑ مالیت کے انکم ٹیکس ریفنڈ ووچرز کی خوردبرد کا الزام ہے،نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعلی انکم ٹیکس ریفنڈ ووچرز تیار کیئے اور بینکوں سے رقوم نکلوائیں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی شکایت پر ملزمان نے ملزمان کیخلاف انکوائری کی،نیب نے ملزمان کے خلاف 2010 ء میں ریفرنس عدالت میں دائر کیا۔