سمن آباد پولیس نے جعلی پیر  کو چیلے سمیت گرفتار کر لیا 

سمن آباد پولیس نے جعلی پیر  کو چیلے سمیت گرفتار کر لیا 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد پولیس نے جعلی پیر بابا اللہ بیلی نوری کو چیلے سمیت گرفتار کر لیا سمن آباد پولیس نے شہری کو دھمکیاں لگانے کے مقدمہ میں بھی مطلوب جعلی پیر اور اسکے چیلے کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جوہر ٹاؤن پولیس کو فراڈ، دھوکہ دہی مقدمہ میں بھی مطلوب تھے پیر اللہ بیلی نوری اور چیلے غلام حیدر نے شہری کی رقم تین گنا کرنے کیلئے جمع پونجی شہری وقاص سے  8 لاکھ روپے ہڑپ کر لیے تھے ملزمان آستانہ پر لوگوں سے رقم اکٹھی کرکے سود کا کاروبار کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -