10 سالہ ماریہ کے قاتل کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، سی سی پی او

10 سالہ ماریہ کے قاتل کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، سی سی پی او

  

 لاہو ر  (کر ائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، انوسٹی گیشن اور سی آئی اے لاہور کے سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ہمارے لاہور شہر میں بڑا افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا جس کی وجہ سے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے تھے مناواں کے علاقے میں 10سالہ بچی ماریہ کے ساتھ بداخلاقی ہوئی اور بعد میں اسے قتل کر دیاگیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یہ بڑا گھناؤنا اور دل دہلا دینے والا واقعہ تھا اور میرے خیال سے ایک مہذب معاشرے میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیے غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ میں میڈیا اور لاہور کے شہریوں سے وعدہ کرتا ہوں خصوصی طور پر جو پشتون کمیونٹی ہے ان سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس کیس کی بھرپور پیروی کریں گے اور ملزم کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے مقتولہ بچی کے چچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصل ملزم کو گرفتار کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ہائی پروفائل کیس حل کرنے پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید :

علاقائی -