مانگا پولیس نے تاوان کیلئے اغواء ہونیوالے بچے کو بازیاب کروالیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)مانگا منڈی پولیس کی کارروائی،تاوان کیلئے اغواء کیا جانے والا 5 سالہ بچہ احمد بازیاب،نامعلوم ملزم بچے کو سکول سے رشتہ دار بن کر اپنے ساتھ لے گیا بعد ازاں ملزمان نے بچے کی بازیابی کے لیے 6 لاکھ روپے تاوان مانگا پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں بچے کے والدین کے ساتھ رہے ملزمان پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو بتائی ہوئی جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
مانگا منڈی پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کی بچے کی بخفاظت بازیابی پر ایس ایچ او مانگا منڈی اور ٹیم کو شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ھدایت پر ایس پی صدر حمز ہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جاے گا۔