کانسٹیبل قتل کیس، ملزمان فرد جرم عائد کیلئے 22 ستمبر کو طلب

کانسٹیبل قتل کیس، ملزمان فرد جرم عائد کیلئے 22 ستمبر کو طلب

  

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کمال احمد کے قتل میں ملوث ملزمان کے کیس میں تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے 22ستمبر کوطلب کر لیا عدالت نے ملزم عکرمہ بخاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی15 ستمبر تک توسیع کر دی،گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم عکرمہ بخاری کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ملزم کا والد ساجد حسین بخاری حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوا،پولیس کی رپورٹ کے مطابق باپ بیٹا ملزمان تحریک انصاف کے کارکنان ہیں،ملزمان نے پولیس سرچ آپریشن کے دوران کانسٹیبل کمال احمد کو گولی ماری کر شہید کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -