محکمہ صحت میں میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنائیں گے،عمران سکندر بلوچ

  محکمہ صحت میں میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنائیں گے،عمران سکندر بلوچ

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کی زیر صدارت اجلاس  میں سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ابوبکرودیگرمتعلقہ افسران موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران خالی اسامیوں پربھرتی کے عمل،ڈاکٹرزکی ترقی کیلئے ورکنگ پیپرزکی تیاری اورآن لائن پورٹلزکے فیڈبیک کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں تمام بھرتیوں کو سوفیصدمیرٹ پر کرنے کیلئے مربوط آن لائن نظام بنارہے ہیں۔محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ڈاکٹرزکی ترقی کیلئے ورکنگ پیپرز کے عمل کو تیزکردیاہے۔

عمران سکندربلوچ نے کہاکہ محکمہ میں بھرتیوں کے عمل کو سوفیصدشفاف بنایاجائے گا۔ڈاکٹرزکی بھرتی کیلئے ریکوزیشن بلاتعطل پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بھیجی جارہی ہیں۔ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کسی بھی درخواست گزارکی درخواست پر فوری عمل کو یقینی بنایاجارہاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ آن لائن پورٹلزپرآنے والی تمام درخواستوں اور شکایات پر محکمہ کی جانب سے عمل بارے فیڈبیک سے آگاہ کیاجائے۔پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کومسلسل مانیٹر کیاجارہاہے۔ پنجاب کے ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکرنے کیلئے سات سو ڈاکٹرزکی نئی بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کوریکوزیشن بھجوائی جاچکی ہے۔ سروس رولزمیں ترامیم کے ذریعے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ریکروٹمنٹ کے حوالہ سے مشکلات ختم کردی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -