قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وفد کا دورہ کرتار پور صاحب

      قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وفد کا دورہ کرتار پور صاحب

  

لاہور(فلم رپورٹر)قومی اسمبلی کی سٹینڈ نگ کمیٹی کے 13 رکنی وفد کا چیئرمین سید عمران احمد شاہ کی قیادت میں تاریخی گوردوارہ کرتار پور صاحب کا دورہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمنٰ گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے. وفد نے زیر و پوائنٹ پر بھارت سے آنے والے مہمانوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور حکومتی و ٹرسٹ  بورڈ کے اقدامات کو سراہا اور ٹرسٹ اور افسران وفد کو گورودوارہ کی تاریخی اہمیت بارے پاکستان سکَھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سردار ستونت سنگھ, سردار اندر جیت سنگھ سردار سبت سنگھ, دیگر سکھ رہنما ان کے ہمراہ سی ای او کرتارپور ثناء اللہ خان, میجر نعیم افضل,رانا طارق جاوید, ڈپٹی سیکر ٹری فراز عباس, بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی, علی شہزاد, عمران علی, اعجاز علی سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -