صفائی سے متعلقہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،رافعہ حیدر

صفائی سے متعلقہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،رافعہ حیدر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سمیت سی او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر ڈی جی ایم آپریشنز بلال اشرف کے ویژن خدمت آپ کی دہلیز پر کو مد نظر رکھتے ہوئے زون 12 واہگہ ٹاؤن کے زونل آفیسر نصیر احمد نے یو سی 137، 138، 144،174، 175،178 سمیت بند روڈ شادی پورہ قائداعظم انٹرچینج اور رحمن پورہ سمیت پورے زون 12 میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مشینری کے ساتھ بہترین ایکٹیویٹی کروائی زون 12 میں بہترین صفائی پر ٹاؤن مینیجر واہگہ ٹاؤن عبدالرؤف نے زونل آفیسر نصیراحمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ زونل آفیسر نصیراحمد کا مزید کہنا ہے کہ اعلی افسران کی ہدایت کے مطابق علاقے کی عوام کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

سمیت زون 12 کو زیرو ویسٹ بنانا میری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -