سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین مشکلات کا شکار

سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین مشکلات کا شکار

  

        لاہور(لیڈی رپورٹر)سرکاری ریٹ لسٹ میں 4سبزیاں اور 8پھل مزید مہنگے کر دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں اب سبزیوں کی قیمتیں ایک پاؤکے حساب سے مقرر، اروی  30 روپے پاؤ،  مٹر 80 روپے، اور بھنڈی 30 روپے پاؤکے حساب سے دکانداروں نے اپنی ریٹ لسٹ آویزاں کر دی۔ دوسری جانب پیاز  9روپے مہنگا،سرکاری  قیمت  74 روپے کلومقررلیکن مارکیٹ میں پیاز 90 روپے فی کلو مل رہا ہے۔ لہسن چائنہ  290 روپے کے بجائے 350، ادرک   400   روپے،، سبز مرچ  360  روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ سیب کالاکولو کی سرکاری قیمت  215  روپے کلو مقرر تاہم درجہ اول سیب 250  فی کلو دستیاب ہیں۔ کیلے درجہ اول 130  روپے  فی درجن مل رہے ہیں۔ آم چونسہ 250،کھجورایرانی  380 ، انگور اور انار 400  روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔بجلی کے بل ادا کریں یا دو وقت کی روٹی پوری کریں۔صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -