سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں،فیصل فرید

  سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں،فیصل فرید

  

لاہو(پ ر)ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی جانب سے ریلیف کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے،زیادہ تر سیلابی علاقوں سے پانی کا اخراج ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کھانے پینے،علاج معالجہ سمیت دیگر ضروری سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے 41,116 گھرانوں میں خیمہ جات تقسیم کیے جا چکے ہیں اور 1,41,198 سیلاب زدہ گھرانوں میں راشن پنچایا جا چکا ہے، 19225 گھرانوں کو پلاسٹک میٹ،21254 مچھر دانیاں دی گئی،پی ڈی ایم اے نے 68,326 صاف پانی کے کین (بوتل)بھی سیلاب متاثرین تک پہنچائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 22,387 گھرانوں میں آٹے کے تھیلے اور 4845 کمبل،523 چارپائیاں،برتن و دیگر سامان بھی سیلاب متاثرین کو فراہم کیا گیا ہے۔

، 158,466 سیلاب متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں اور سیلابی علاقوں میں 6,65,000 سے زائد جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاو کے لیے ویکسین بھی لگائی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے اداروں کی جانب سے مشترکہ سروے جاری ہے،ضلع ڈیرہ غازی خان میں سروے کا عمل 27 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا،سروے مکمل ہونے کے بعد حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو معاوضہ ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے،بحالی کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کا تعاون انتہائی ضروری ہے،مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے عطیات وزیر اعلی پنجاب کے پنجاب بینک کے فلڈ ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائیں اور سیلاب زدگان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -