پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے عام آدمی پریشان ہے،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے عام آدمی پریشان ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کی وجہ سے عام آدمی شدید مشکلات سے دوچار ہے سیلاب بہت بڑی آزمائش پوری قوم اس موقع پر اللہ سے رجوع بھی کررہی ہے اور اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی امداد بھی کررہی ہے مگر ایک شخص اس نازک موقع پر بھی جلسہ،جلسہ کھیل رہا ہے اس ایک شخص کی وجہ سے اس وقت پورے کا پورا سیاسی ماحول آلودہ ہو رہا ہے یہ شخص دوسروں پر تو کیچڑ اچھالتا ہے مگر اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا اور نہ ہی اپنے یوٹرن لینے کی کوئی وجہ بیان کرتا ہے دن رات امریکہ کو للکارنے کی ایکٹنگ کرنے والا رات کے اندھیرے میں ان کے لوگوں سے ملتا ہے اور ان سے معافیاں مانگتا ہے۔

مگر کچھ عقل کے اندھوں کو نہ جانے اس بات کی کیوں کوئی سمجھ نہیں آرہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -