قوم مائنس ون کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیگی،اعجاز چوہدری

قوم مائنس ون کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیگی،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ ما ئنس ون کی سازشیں قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، پاکستان کی ترقی، سلامتی،آزادی صرف اورصرف عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے آج پوری قوم عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے جو کہ امپورٹڈ حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے،عمران خان ایماندار،محب وطن لیڈر ہیں قائداعظم کے بعد عمران خان پاکستان کے ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے دوسرے بڑے لیڈر ہیں   ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں ڈال کر حکمران خود بھی آرام کی نیند نہیں سو سکیں گے قوم ا ن کی اینٹ سے اینٹ بجا د ے گی۔

،اگر وفاقی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے یا نااہل کرانے کی کوئی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -