نصابی کتب میں ری سایکل پیپر کی اجازت خو ش آئند،سلمان منیر
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران اردوبازار کے اجلاس میں آل پاکستان جنرل بکس پبلشرز کے نائب صدر سلمان منیر بٹ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ چیئرمین فواذ نیاز اور صدر ابوذر غفاری کی کاوشوں سے نصابی کتب میں ری سایکل پیپر کی اجازت سے مل مالکان کی مناپلی ختم ہو گی اور کاغذ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی اور پبلشرز عوام کو سستی کتابوں کی فراہمی کو ممکن بنا سکیں گے اس موقع پر ایگزیکٹو کونسل کے ممبر جنرل بکس زاھد شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ علم وادب کی ترویج کے لیے حکومت کوئی ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لائے