کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس

     کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس

  

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی، وزیر قانون خرم شہزاد ورک اور متعلقہ سیکرٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے چیئرمین بورڈ کی نامزدگی اور پراونشل موٹر وہیکلز رولز کے رول 42 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس موقع پرپنجاب وقف پراپرٹیز رولز (اکاؤنٹس) 1982 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی جبکہ محکمہ انڈسٹریز میں زیرالتوا اپیلوں پر فیصلے کیلئے چیئرمین کمیٹی نے واضح پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -