داتا گنج بخشؒانقلاب آفرین تعلیمات سے منور تھے،طاہر رضا بخاری

داتا گنج بخشؒانقلاب آفرین تعلیمات سے منور تھے،طاہر رضا بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش ؒکے افکار جہد مسلسل سے آراستہ اور انقلاب آفریں تعلیمات سے منور تھے۔ قوم اور ملّت کو درپیش مصائب و مشکلات کے حل کے لئے، آپ ؒکی انقلاب آفریں تعلیمات اور حیات بخش فرمودات سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ آپ ؒ نے باطل قوتوں سے آویزش اور تصادم کا راستہ اختیار فرما کر زندگی کو عمل، پیہم، مسلسل کوشش اور حرکت سے آراستہ کیا۔اِن خیالات کا اظہارڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت داتاگنج بخش ؒکے 979 ویں سالانہ عرس کی استقبالیہ تقریب کے سلسلے میں پانچویں روزبین المدارس و جامعات”مقابلہ حْسنِ تقریر“ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرخواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا وضع کردہ صوفیانہ اندازِ فکر و عمل اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے،آپؒ کا نظریہء اخلاق وتصوّف دین و شریعت کی توقیر اور ترویج پر یقین رکھتا ہے۔ 

حضرت داتا گنج بخش ؒ کی زندگی اسلامی سیرت کا عمدہ نمونہ تھی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء  میں انعامات و اعزازات تقسیم کئے۔ ”مقابلہ حسن  تقریر“ میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے 50 سے زائد کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبا ء نے شرکت کی۔مقابلہ میں جامعہ حنفیہ غوثیہ لاہور  کے طالب علم محمد کبیر اشرف ولد محمد اشرف نے پہلی،جامعہ ہجویریہ داتاؒ دربار لاہور کے محمد فیصل اشرفی ولد منیر احمد نے دوسری اورجامعہ رضویہ مظہر الاسلام فیصل آباد کے محمد اویس ولد شاہد سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربار شاہد حمیدورک،شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی، خطیب داتا? دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، پرنسپل جامعہ ہجویریہ صاحبزادہ بدر الزماں قادری،منیجر داتاؒ دربار شیخ محمد جمیل،ابوالخیر زوار حسین نعیمی،قاری غلام فرید الحسنی اور مفتی ہاشم قادری سمیت اکابر علمی و دینی شخصیات موجود تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -