نور یونیورسٹی اور سٹارز کے تعاون سے ایم ڈی کیٹ کی تیاری کیلئے سرگرمی

  نور یونیورسٹی اور سٹارز کے تعاون سے ایم ڈی کیٹ کی تیاری کیلئے سرگرمی

  

لاہور  (پ ر) نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور نے STAR اکیڈمی لاہور کے تعاون سے 12 ستمبر 2022 کو کیمپس میں طلباء کے ساتھ MDCAT ٹیسٹ کے لیے تیاری کی سرگرمی کا اہتمام کیا۔ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اس امتحانی سرگرمی میں کل 150 طلباء نے شرکت کی۔ بینش کاشف (ڈائریکٹر ایڈمشنز اینڈ سٹوڈنٹ افئیرز) اور ایڈمیشن ڈ یپا ر ٹمنٹ کی ٹیم نے اس سرگرمی کا اہتمام کیا اور طلباء کو تمام پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بینش کاشف نے بتایا کہ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کی داخلہ ٹیم نے کئی بار اسٹار اکیڈمی کا (مختلف کیمپسز) میں دورہ کیا اور ہم نے تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ طاہر اقبال، ڈائریکٹر MDCAT انٹری ٹیسٹ سٹار اکیڈمی لاہور نے اس سرگرمی کے لیے STAR اکیڈمی لاہور سے تعاون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ہماری 62 شاخیں ہیں جو کہ  سٹار اکیڈمی اور کالج کے طور پر تیس سال قبل قائم ہوئے تھے۔ آزاد کشمیر میں ہمارے پاس تین کیمپس ہیں۔ سٹار MDCAT TEST انٹری ٹیسٹ زیادہ مشہور اور وسیع پیمانے پر پہچانا جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -