اوجی ڈی سی ایل کاسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 105 ملین روپے کا عطیہ

اوجی ڈی سی ایل کاسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 105 ملین روپے کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)  آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی  لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے ملک بھرمیں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ضروری ہنگامی سپلائیز کے ذریعے 105 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب زدگان کو  خوراک، ادویات، ٹینٹس اور شیلٹرزکی براہ راست فراہمی سمیت ہنگامی سپلائیز فراہم کر رہی ہے۔  ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے او جی ڈی سی ایل نے  اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت کمپنی کے آپریشنل ایریاز میں اور اس کے اردگرد سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی  کیلئے اب تک55 ملین روپے خرچ کئے ہیں۔ مزید برآں کمپنی نے ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی  اور حالات معمول پر لانے کی حکومت کی کوششوں میں معاونت کیلئے 50 ملین روپے کی  اضافی  رقم  بھی مختص کیہے۔ او جی ڈی سی ایل نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث درپیش ہنگامی صورتحال میں عطیات، فوڈ ہیپمرز، ادویات، ٹینٹس اور شیلٹرز کی فراہمی کی شکل میں فوری قدم آگے بڑھایا۔

مزید :

کامرس -