سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کا خاندانی منصوبہ بندی کی پیش رفت کا جائزہ

سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کا خاندانی منصوبہ بندی کی پیش رفت کا جائزہ

  

 لاہور(پ ر)سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر حکومت پنجاب نے  گزشتہ سیکرٹری آفس میں محکمانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی مس سمن رائے، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن اینڈ فنانس) طلحہ حسین فیصل، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر نائلہ الطاف، ڈائریکٹر (اے اینڈ ایف) شاہد نصرت، ڈائریکٹر (پی ایم ای) زبدہ ریاض، ڈی ڈی (آئی ای سی) محمد اختر اور محکمے کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔محکمہ بہبود آبادی کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اس عہد کے ساتھ کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دی جائے تاکہ متوازن اور صحت مند خاندانوں کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -