وزارت صحت کا بچوں کو کورونا  ویکسین لگانے کا فیصلہ 

 وزارت صحت کا بچوں کو کورونا  ویکسین لگانے کا فیصلہ 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت صحت نے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔وزارت صحت کے مطابق 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، تاہم ویکسین والدین کی رضامندی سے ہی لگائی جائے گی۔وزارت صحت کے مطابق بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، بچوں کو ویکسین اسکولوں میں بھی لگائی جائے گی۔راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احسان غنی نے بتایا کہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ڈی ایچ او راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا، بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے انٹری کرائی جائے گی۔

وزارت صحت 

مزید :

صفحہ اول -