مسجد نبوی واقعہ، عدالت کی شیخ رشید  و دیگر کو ہراساں نہ کرنیکی ہدایت

مسجد نبوی واقعہ، عدالت کی شیخ رشید  و دیگر کو ہراساں نہ کرنیکی ہدایت

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی واقعے پر شیخ رشید اور فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو غیر ضروری ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمات کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی، درخواست گزار اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے وکیل نے کہا کہ 25 مئی کو آزادی مارچ پر بھی پورے ملک میں مقدمات درج کیے گئے، ہمیں ان سب مقدمات کا بھی ریکارڈ چاہیے۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کے گھر پر کئی بار چھاپے مارے گئے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت صرف اسلام آباد کی حد تک حکم دے سکتی ہے۔چیف جسٹس نے پولیس کو ہدایت کی کہ غیر ضروری ہراساں نہ کریں، وہ کام نہ کریں جو ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں، بلاوجہ لوگوں کیخلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں ہے۔عدالت نے درخواست گزاروں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیتے ہیں۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مسجد نبوی

مزید :

صفحہ اول -