دو سعودی طیارے180 ٹن  امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئے

دو سعودی طیارے180 ٹن  امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئے

  

 جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرشاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کردیا، شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل کا افتتاح کیا، ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ دو طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے، ان پر 180 ٹن غذائی اشیا، دوائیں اور شیلٹر کا سامان موجود ہے،  اس امدادی سامان سے 19 ہزار سے زیادہ سیلاب زدگان کو فائدہ پہنچے گا۔ڈاکٹر ربیعہ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز کے دوران کم از کم مزید 10 امدادی طیارے پاکستان بھیجے جائیں گے، دوسری طرف سعودی میڈیا کے مطابق ایک امدادی طیارہ 90 ٹن خوراک، خیمے اور طبی امداد لے کر  کراچی کے قائدِاعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے، جس سے 19 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید ہوں گے۔امدادی طیارے سعودی ریلیف فضائی پْل کا پہلا حصہ ہے، جسے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے، سیلاب اور بارش کے متاثرین کی امداد کے لیے شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کے ذریعے بھیجاگیا ہے۔

سعودی امداد

مزید :

صفحہ اول -