پاکستان کا کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) پاکستان نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھ دیا۔پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مسعوداظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں لہٰذا انہیں تلاش کرکے گرفتار کیا جائے اور اطلاع دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعوداظہر کی گرفتاری کیلئے خط وزارت خارجہ کی طرف سے لکھا گیا۔دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان نے معاملے کو حساس قرار دیکر بات کرنے سے گریز کیا۔
مسعود اظہر