نئے چیف سیکریٹری پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور 

نئے چیف سیکریٹری پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور 

  

لاہور (جنرل رپورٹر) وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی جانب سے 6اگست کو لکھے گئے خط کو زیر غور لانے کی درخواست پر نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے وفاق کو لکھے گئے خط میں مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل صوبے میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والے تبادلوں پر اعتراض کیا تھا اور انہوں نے حالیہ ایک میٹنگ میں پنجاب سے وفاق میں جانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔کامران علی افضل نے کہا کہ وفاق کو 6 اگست لکھے گئے خط کو فوری زیر غور لانے کی درخواست کی ہے اور امید ہے جلد جواب آجائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے تین نام وفاق کو بھجوائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کو سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے علاوہ پنجاب کے دو سے تین اضلاع کیلئے خصوصی فنڈز کے اجراء پر بھی تحفظات ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب 

+

مزید :

صفحہ اول -