پنجاب میں حکومتی تبدیلی سے  سیاسی استحکام آئیگا، خواجہ آصف 

    پنجاب میں حکومتی تبدیلی سے  سیاسی استحکام آئیگا، خواجہ آصف 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی لانے کیلئے وفاقی حکومت کی کوششوں سے متعلق رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے موجودہ حالات میں سیاسی استحکام آئے گا۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ بالکل، ہمارے پاس پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے اور ہم اس وقت اس پر عمل کریں گے جب ممکن سمجھیں گے۔جب وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ کیا اس سیاسی تبدیلی سے ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس پر سیاسی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور اس تبدیلی سے غیر یقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔

مزید :

صفحہ اول -