ملک میں معاشی بہتری کیلئے سیاسی استحکام لانا ضروری، عمر سرفراز چیمہ 

 ملک میں معاشی بہتری کیلئے سیاسی استحکام لانا ضروری، عمر سرفراز چیمہ 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اطلاعات عمرسرفراز چیمہ نے کہاہے کہ جب جمہوری حکومت کیخلاف چند ماہ پہلے سازش کی گئی اسی وجہ سے معاشی بحران ہے،ملک میں معاشی بہتری کے لیے سیاسی استحکام لانا ضروری ہے،جو بھی سازشیں ہمارے ادروں کے خلاف کر رہے ہیں انکی تمام سازشیں ناکام ہوں گی،جو بھی ریفارمز وکلاء اور عدلیہ میں ہو گی صوبائی حکومت انکی ہر حوالے سے مدد کریں گی،ان خیالات کااظہار  لاہورہائی کورٹ بار میں انصاف لائیرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار"آئین اور قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ "کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مڈل کلاس لوگ ہی تھے جنہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا اور جدوجہد میں حصہ ڈالا،1997ء میں لوگوں کو بدظن کرنے بد ترین نتائج دیئے گئے،جس کاجینا مرنا اس ملک میں ہے وہی اس ملک کے لیے بہتری کے لیے سوچتا ہے اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے وہ ہے این آر او،عدلیہ کی آزادی کے اوپر ضرب لگانے کی کوشش گارڈ فادر والا مافیہ کر رہا ہے،شہبازشریف حالات مشکل ہونے کا رونا روتے ہیں تو آئے کیوں تھے؟ پی ٹی آئی کے کسی بھی قائد نے عدلیہ کے کسی جج کے خلاف نازیبا بات نہیں کی،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن سپریم کورٹ پر حملے میں بھی شامل نہیں تھا،ہم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے ڈنڈے کھائے،گزشتہ 3 سے 4 ماہ پہلے جمہوری حکومت کیخلاف سازش کی گئی،دنیا نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی عدم استحکام ہی کمزور معیشت کی وجہ ہے،ہمارے اداروں کیخلاف ہونے والی سازشوں کیخلاف ہمیں کھڑا ہونا پڑے گا،قانون اور جوڈیشل اصلاحات کیلئے ہمیں کام کرنا ہو گا،آئی ایل ایف ریفارمز بنا کر رکھے، جب بھی موقع ملا ان ریفارمز کو اپنائیں گے۔

عمر سرفرا زچیمہ 

مزید :

صفحہ اول -