یو ایس ایڈ کے تعاون سے 2روزہ ساؤتھ پنجاب انوسٹمنٹ فورم آج سے شروع، انتظامات مکمل 

    یو ایس ایڈ کے تعاون سے 2روزہ ساؤتھ پنجاب انوسٹمنٹ فورم آج سے شروع، ...

  

     ملتان(نیوزرپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے یوایس ایڈ کی جانب سے دوروزہ ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ انوسٹمنٹ فورم آج14ستمبر سے میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں شروع ہوگا فورم میں جنوبی پنجاب کی معاشی ترقی اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف سیکٹرز پر بریفنگ دی جائے گی اس سلسلہ میں فورم کے کامیاب انعقاد اور انتظامات کے حوالہ سے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ایک اجلاس صدر خواجہ محمد حسین کی صدارت میں منعقد ہوا اجلا س میں سینیئر نائب صدر سہیل طفیل نائب صدر نوید اقبال چغتائی،شیخ احسن رشید وومن چیمبر آف کامر س ملتان سے مس سعدیہ،وومن چیمبر آف کامرس لیہ کی صدر شکیلہ بانو،وقاص احمد قاضی،محمد شفیق اور حسنین حماد قاضی نے شرکت کی اس موقع پر ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ انوسمنٹ فورم کے انتظاما ت کا جائزہ لیا گیا اور ایگریکلچر،لائیو سٹاک، فو ڈ، رینیوایبل انرجی، ٹیکسٹا ئل اور ٹیکنالو جی سیکٹرز پر پر یزینٹیشن دینے کے لیے مقررین پر گفتگو کی گئی اور اسے حتمی شکل دی گئی فورم دوروز جا ری رہے گا اور مختلف سیشنز میں ماہرین خطاب اور سلیکٹ کئے گئے سیکٹرز کے حوالہ سے جنوبی پنجاب کے مسائل اورایشوز کی نشاندہی پر بات کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد حسین نے کہا کہ یوایس ایڈ ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ انوسمنٹ فورم خطہ کی معاشی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور جنوبی پنجاب کی معاشی ترقی کی نئی راہیں متعین کرے گا فورم سے مشن ڈائریکٹر یوایس ایڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ سمیت جنوبی پنجاب کے چیمبرز عہدیدا را ن کاروباری شخصیات خطاب اور پراجیکٹس پیش کریں گے جبکہ وفاقی وزرا حکومت پنجاب کے نمائندگان تجارت و صنعت سے وابستہ شخصیات بھی بزریعہ وڈیولنک آن لائن شریک ہوں گے۔

یوایس ایڈ،فورم

مزید :

صفحہ اول -